اسنوکر: محمد آصف نے مسلسل تیسری مرتبہ قومی چیمپئن شپ جیت لی

اسنوکر: محمد آصف نے مسلسل تیسری مرتبہ قومی چیمپئن شپ جیت لی

کراچی: اسنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے تیسری مرتبہ قومی اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی ہے۔ انہوں نے یہ کامیابی مسلسل تیسری مرتبہ حاصل کی ہے۔

عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف نے میدان مار لیا

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد میں ہونے والی 45 ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف نے شاہد آفتاب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7-8 سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔

قومی اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل 15 فریمز پر مشتمل تھا جب کہ فائنل مقابلہ چھ گھنٹے تک جاری رہا۔ اس دوران متعدد مرتبہ اعصاب شکن لمحات بھی آئے۔

شاہدآفتاب نے ابتدا میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اورعالمی چیمپئن پر دباؤ بنائے رکھا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ انہوں نے مسلسل پانچ فریمز جیت کر محمد آصف پر 2-6 کی برتری حاصل کی۔

ہم نیوز کے مطابق محمد آصف نے ایک موقع پراپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور مسلسل چار فریمز جیت کر قومی چیمئن شپ اپنے نام کرلی۔

محمد آصف کا پاکستان کیلئے اسنوکر نہ کھیلنے کا اعلان

محمد آصف نے گذشتہ سال نومبر میں ترکی میں ہونے والی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتی تھی۔ اس سے قبل وہ 2012 میں بھی عالمی چیمپئن بنے تھے۔

اسنوکر کے عالمی اور قومی چیمپئن محمد آصف نے دو دن قبل کہا تھا کہ وہ وزارت کھیل کی جانب سے تعاون نہ ملنے پر بیحد دلبرداشتہ ہیں اور عین ممکن ہے کہ وہ ملک کے لیے کھیلنا چھوڑ دیں۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے محمد آصف نے کہا تھا کہ معاملات حل نہ ہوئے تو پاکستان کے لیے کھیلنا چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے لیے بہت سے میڈلز جیت لیے ہیں لیکن اب اپنے لیے کھیلوں گا۔

 محمد آصف نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں فتح کشمیریوں کے نام کر دی

اسنوکر کے عالمی اور قومی چیمپئن  محمد آصف کا کہنا تھا کہ اپنے گھر والوں کے ساتھ مشاورت کر کے اسنوکر چھوڑنے کا فیصلہ کروں گا۔ انتہائی دل گرفتہ انداز میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ سوالات کے جوابات دیتے دیتے تھک چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں