ترک صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے


اسلام آباد: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان نے نور خان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا۔

وفود کے ہمراہ آمد پر مہمان صدر کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، بچوں نے مہمان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ترک خاتون اول بھی صدر ایردوان کے ہمراہ پاکستان آئیں ہیں۔

پاکستان، ملائیشیا، ترکی مسلم دنیا کی بہتری کیلئے کوششوں پر متفق، او آئی سی مرکز ہوگا

ہم نیوز کے مطابق ترکی کے صدر پاکستان میں اپنے دور روزہ قیام کے دوران پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس مقصد کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعہ کے دن گیارہ بجے صبح طلب کرلیا گیا ہے۔

مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے مہمانوں اور میڈیا کے نمائندوں کو خصوصی دعوت نامے جاری کیے گے ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چاورں صوبائی وزاء اعلیٰ ، گورنرز، صدر، وزیر اعظم  اور اسپیکر  آزاد کشمیر  کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اجلاس میں غیر ملکی سفیر اور مسلح افواج کے سربرہان کو بھی خصوصی دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹریز،وزیر اعلیٰ ، گورنر اور اسپیکر گلگت بلتستان کو بھی دعوت نامے جاری کیے گے ہیں۔ مشترکہ اجلاس میں چیف جسٹس آف پاکستان،چیف الیکشن کمشنر اور گورنر اسٹیٹ کو بھی مدعو کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رجب طیب ایردوان کے ہمراہ ان کی کابینہ کے اراکین اور سینئر سرکاری حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔

ہم نیوز کے مطابق ترکی کے صدر آمد کے فوری بعد وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ایوان صدر جائیں گے جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی معزز مہمان اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

رجب طیب ایردوان کے اعزاز میں وزیراعظم دوسرے دن ظہرانہ دیں گے جب کہ معزز مہمان کی صدر مملکت اور وزیراعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاع، ریلوے، اطلاعات، معیشت اور تجارت پر متعدد اہم معاہدے بھی طے پائیں گے۔

شہباز شریف کو وطن روانگی کے لیے ڈاکٹروں کی اجازت درکار

ہم نیوز کے مطابق ترکی کے صدر کی پاکستان آمد کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

حکام کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ اس موقع پر فول پروف سیکورٹی ہو۔ اعلیٰ حکام نے اس مقصد کے لیے نور خان ایئر بیس، ایکسپریس وے اور ریڈ زون کو ہائی سیکورٹی زون کا درجہ دے دیا ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان آج شب تقریبا 9 بجے پاکستان پہنچیں گے تو ٹریول پلان کے تحت نور خان ایئربیس اوراطراف سمیت پورے راستے کی سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ترکی کے صدر سے ون ٹو ون بھی ملاقات ہوگی اور دونوں رہنما ملاقات کے بعد پاک ترکی اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے چھٹے اجلاس کی شریک صدارت کریں گے۔

جناب صدر شکریہ: وزیراعظم عمران خان کا رجب طیب ایردوان سے اظہار تشکر

ترجمان کے مطابق اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری ہوگا اور متعدد اہم معاہدوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے جائیں گے۔

ہم نیوز نے دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مہمان صدر، وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مل کر پاک ترکی بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں برادر ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ ثابت قدم رہنے والے شراکت دار رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ترکی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں پاک ترکی تعلقات کو مزید تقویت حاصل ہوئی ہے اور فریقین مضبوط اقتصادی تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہیں۔

ہم نیوز نے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صدر کا دورہ دونوں ممالک کے مابین روایتی یکجہتی اور وابستگی کو اجاگر کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا۔


متعلقہ خبریں