جے وی اوپل کیس: نیب کی بلاول کو جواب جمع کرانے کیلئے دس روز کی مہلت

وزیر اعلیٰ سندھ کی گاڑی بلاول کی پروٹوکول کی گاڑی سے ٹکرا گئی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جے وی اوپل کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی میں پیشی دے دی جہاں ان کا بیان ریکارڈ ہوا۔

ہم نیوز نے پیشی کی اندرونی کہانی پتہ لگالی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے بلاول کو تحریری سوالنامہ دیا۔

بلاول بھٹو کو تحریری جواب جمع کرانے کے لیے دس روز کی مہلت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کی زیر نگرانی تفتیشی ٹیم نے بلاول بھٹو سے سوالات کیے۔

انہوں نے بتایا کہ عرفان منگی نے بلاول بھٹو سے خود بھی براہ راست سوالات کیے۔

نیب کے بلاول بھٹو سے سوالات

کیا آپ زرداری گروپ آف کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹر ہیں؟

زرداری گروپ آف کمپنیز نے بحریہ ٹاؤن سے معاہدہ کب کیا؟

کیا اس جوائٹ وینچر معاہدے پر دستخط آپ کے ہیں؟

ذرائع کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے تمام سوالات کے تحریری جواب دینے کا کہا۔

ہم نیوز کے مطابق ان کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ نیب راولپنڈی آفس کے باہر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

نیب نے بلاول کو زرداری گروپ کمپنی کے 2008 سے 2019 تک کا تمام ریکارڈ لانے کی ہدایت کی تھی جبکہ پی پی پی چیئرمین سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی فہرست بھی طلب کی گئی تھی۔

اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد بلاول بھٹو نے نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

بلاول بھٹو کو نیب کی جانب سے سوالنامہ بھی دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس: نیب نے بلاول کو 24 دسمبر کو طلب کر لیا

ان پر اپنی ذاتی کمپنی کے لئے ایک ارب 22 کروڑ روپے جعلی اکاؤنٹ سے نکلوانے کا الزام ہے۔

بلاول بھٹو نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ چھوٹے تھے تاہم آڈٹ رپورٹ میں دستخط موجود ہے۔

نیب نے آڈٹ رپورٹ اور بلاول کے دستخط شدہ دستاویزات حاصل کر لی ہیں۔

چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری بھی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کابینہ نے 8 لوگوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی

بلاول بھٹو کو یہ چوتھی مرتبہ طلب کیا جارہا ہے تاہم وہ اب تک صرف ایک بار ہی پیش ہوئے ہیں۔

گزشتہ سال دسمبر میں ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بذریعہ خط آگاہ کیا ہے کہ وہ 15 جنوری کے بعد سے نیب کے سامنے پیش ہونے کے لیے تیار ہیں۔

بلاول کی گاڑی کو حادثہ

پیشی سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گاڑی بلاول کی پروٹوکول کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے وقت وزیر اعلیٰ سندھ اور راجہ پرویز اشرف گاڑی میں موجود تھے۔

حادثہ نیب اولڈ ہیڈکوارٹر میں داخلے کے وقت پیش آیا۔


متعلقہ خبریں