عاصم اظہر کی جانب سے ہانیہ عامر کی سالگرہ، تصویری کہانی


گلوکار عاصم اظہر کی ہانیہ عامر کے لیے محبت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے مگر اس بار عاصم نے ہانیہ کو ایسا سرپرائز دیا ہے کہ دیکھنے والے عش عش کر اٹھے ہیں۔

گزشتہ روز ہانیہ عامر کی 23ویں سالگرہ تھی جس کے لیے عاصم اظہر نے خاص انتظامات کرتے ہوئے ایک سرپرائز پارٹی کا اہتمام کیا۔

عاصم اظہر نے امریکی ٹی وی سیزن ’اسٹرینجر تھنگز‘ کی تھیم پر پارٹی کے انتظامات کیے اور کیک پر بھی اسٹرینج تھنگز سیزن 23 لکھوایا کیونکہ یہ ہانیہ کی 23ویں سالگرہ تھی۔

 

View this post on Instagram

 

Hosted by @asimazhar at @karachisuperspace #SuperSpace #THORpr #AsimAzhar #HaniaAamir #bday #birthdaybash #surprisebirthday

A post shared by Rana Asif (@rraannaayy) on

عاصم آنکھوں پر پٹی باندھ کر ہانیہ کو پارٹی میں لے کر آئے۔

عاصم اظہر کی جانب سے ہانیہ عامر کی سالگرہ، تصویری کہانی

خوشی ہانیہ عامر کے چہرے پر واضح تھی۔

عاصم اظہر کی جانب سے ہانیہ عامر کی سالگرہ، تصویری کہانی

ہانیہ اور عاصم کے بہترین دوستوں کی جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات بھی اس پارٹی کا حصہ تھیں۔

عاصم اظہر کی جانب سے ہانیہ عامر کی سالگرہ، تصویری کہانی

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’خاص‘ سے شہرت حاصل کرنے والے علی رحمان بھی پارٹی کا حصہ بنے۔

معروف ڈیزائنر نومی انصاری بھی ہانیہ اور عاصم کی خوشیوں میں شریک ہونے پہنچے۔


متعلقہ خبریں