گرفتار کیا گیا تو آصفہ بھٹو میری آواز بنیں گی، بلاول بھٹو

نوازشریف کی تقریر میں فوجی قیادت کے نام سن کر دھچکا لگا، بلاول

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اگر مجھے گرفتار کیا گیا تو آصفہ بھٹو میری آواز بنیں گی اور تحریک چلائیں گی۔

قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری گرفتاری غیرقانونی اور غیر آئینی ہوگی، دباؤ کے باعث پیپلزپارٹی کا کوئی کارکن پیچھے نہیں ہٹے گا۔

مزید پڑھیں: لگتا ہے حکومت ہمارے ساتھ گیم کھیل رہی ہے، بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس نے ایک سال قبل خود کہا تھا کہ میں بے گناہ ہوں تاہم نیب کی جانب سے مجھے بار بار ہراساں کیا جارہا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ نیب اور حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائی کی جارہی ہے،8 ماہ سے نیب کو کوئی اعتراض نہیں تھا مگر جب پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کےخلاف جدوجہد کا اعلان کیا تو نوٹس آگیا۔

انہوں نے کہا کہ اعتراضات کے باوجود آج نیب میں پیش ہوا، ماضی میں بھی سوالوں کا تین بار جواب دے چکا ہوں، میری پرائیویٹ ٹرانزیکشن سے احتساب کے ادارے کا کوئی تعلق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کے پاس کوئی جواز نہیں کہ مجھے بلا کر پوچھا جائے، میں کبھی پبلک آفس ہولڈربھی نہیں رہا جبکہ کمپنی کا شیئرہولڈر بنا تو میں کم عمر تھا، امید نہیں تھی کہ 7 سال کے بچے پر کیس بنایا جائےگا۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو نے آئی ایم ایف کے ساتھ مالیاتی معاہدے پر نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان سے کہتا ہوں کہ عوام پی ٹی آئی ایم ایف کے بجٹ کو نہیں مانتے، ہم اسے پھاڑ کر پھینک دیں گے۔

انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے عوام کا معاشی قتل کردیا اور کہتے ہیں قبر میں سکون ملےگا۔


متعلقہ خبریں