ملزم پراپرٹی ٹائیکون نے نیب سے پلی بارگین کرلی

ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس، پلی بارگین کی درخواست منظور

فائل فوٹو


اسلام آباد: ایک اور ہاؤسنگ سوسائٹی کے ٹائیکون  نے فراڈ اور دھوکہ دہی کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) سے پلی بارگین کرلی ہے، جس کے بعد عدالت نے ملزم کی پراپرٹی بیچنے کا حکم دے دیا۔

ماڈل ہاؤسنگ سوسائٹی انکلیو کے چیئرمین فرہان چیمہ نے نیب سے 65 کروڑ روپے کی پلی بارگینگ کر لی، جس کے بعد احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے نیب کو ملزم کی پراپرٹی بیچنے کا حکم دے دیا۔

نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ کی جانب سے فرہان چیمہ کی پلی بارگینگ کی درخواست عدالت میں جمع کرائی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی پلی بارگین تعطل کا شکار

نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم فرہان چیمہ نے نیب کو اپنی پراپرٹی بیچ کر پلی بارگینگ کی درخواست جمع کرائی ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ فرہان چیمہ کی جو پراپرٹی بیچی جائے گی وہ 127 کنال 14 مرلے رقبے پر محیط ہے۔

نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ملزم کی پپلی بارگین درخواست جمع کرانے کے بعد عدالت نے فیصلہ کیا کہ نیب ملزم کی جائیداد بیچ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: جے وی اوپل کیس: نیب کی بلاول کو جواب جمع کرانے کیلئے دس روز کی مہلت

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ نیب ملزم کی درخواست برائے فروخت منظور کرتے ہوئے پلی بارگنگ پر عملدرآمد کرے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم فرہان چیمہ نے پہلی گرفتاری پر پلی بارگیننگ کی درخواست جمع کروائی تھی لیکن اس پر عمل نہیں کیا تھا۔

نیب نے ملزم کو پہلے اکتوبر 2017 میں گرفتار کیا تھا جس پر اس نے لوگوں سے فراڈ کی ہوئی مکمل رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی،تاہم ملزم کیجانب سے 65 کروڑ کی پلی بارگینگ کی رقم ابھی باقی دینا تھی۔

عدالت نے کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔


متعلقہ خبریں