زرداری کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

نیب نے آصف زرداری کے خلاف اہم ثبوت حاصل کر لیے

اسلام آباد: جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کی ضمانت منسوخی کی درخواست تیار کر لی۔

انہوں نے بتایا کہ پراسیکوٹر جنرل کی حتمی منظوری کے بعد آئندہ چند روز میں درخواست دائر کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: نیب نے آصف علی زرداری کو گرفتار کرلیا

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کو عدالتی فیصلوں کو نظر انداز کر کے ضمانت دی۔

دو ماہ قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواستِ ضمانت ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی تھی۔

سابق صدر نے منی لانڈرنگ اور پارک لین کیس میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی اپیل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں آصف زرداری، فریال تالپور کی ضمانت میں 10 جون تک توسیع

آصف زرداری نے درخواستوں میں مؤقف اپنایا کہ ٹرائل مکمل ہونے تک درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

بینچ کی ہدایت پرآصف علی زرادری کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق سابق صدر لمبے عرصے سے شوگر، دل اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں اور انہیں سرجری کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

مزید جانیں: آصف زرداری، فریال تالپور کی ضمانت میں 10 جون تک توسیع

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا اس میڈیکل رپورٹ کے ساتھ آصف زرداری کو حراست میں رکھا جا سکتا ہے؟ کیا نیب ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتا ہے؟

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو نے عبوری ضمانت مسترد ہونے پر آصف علی زرداری کو 10 جون اور فریال تالپور کو 14 جون 2019 کو حراست میں لیا تھا۔


متعلقہ خبریں