اسلام آباد: ترکی کے صدر کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

ترکی: کورونا، ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ مجموعی طور پر ان کا یہ پاکستان کی مشترکہ پارلیمنٹ سے چوتھا خطاب ہو گا۔

عمران خان کا ترک صدر کے لیے ترکی زبان میں اظہار خیر سگالی

رجب طیب ایردوان اس سے قبل بحیثیت صدر پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب کرچکے ہیں جب کہ بحیثیت وزیراعظم بھی انہوں نے دو مرتبہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے بطور وزیر اعظم 26 اکتوبر 2009 اور 21 مئی 2012 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔ بحیثیت صدر انہوں ںے 17 نومبر 2017  کوپہلی مرتبہ خطاب کیا تھا۔ 14 فروری 2020 کو وہ دوسری مرتبہ بحیثیت صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

سفارتی اور سیاسی حلقوں میں ترکی کے صدر کے خطاب کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔ ان کا پارلیمنٹ سے خطاب پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت اور لازوال دوستی کا غماز سمجھا جا رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان سے قبل ترکی کے صدر کینان ایورن نے 15 نومبر 1985 کو پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔

ترکی اورپاکستان کے تعلقات ایک دوسرے کے ساتھ  اسلام ، اخوت ، مساوات ، بھائی چارے ، ثقافت اور تاریخ  کےلازوال رشتوں پر استوار ہیں۔

’پاکستانی تاجر ترک صدر کے دورہ پاکستان سے فائدہ اٹھائیں‘

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کی آئینی اسمبلی سے پہلا خطاب کرنے کا اعزاز  ایران کے مرحوم شہنشاہ محمد رضا شاہ پہلوی کو حاصل ہے۔ انہوں ںے  15مارچ 1950 کو پاکستان کی آئینی اسمبلی سے خطاب  کیا تھا۔

فلپائن کے صدر دیوداس میکا پگل نے 15 جولائی 1962 میں پاکستان کی قومی اسمبلی سے خطاب کیا تھا۔ انڈونیشیا کے صدر ڈاکٹر احمد سائیکارنو نے 26 جون 1963 کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا تھا۔

سری لنکا کی وزیر اعظم محترمہ بندرا نائیکے نے پانچ ستمبر 1974 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔ ترکی کے صدر کینان ایورن نے 15 نومبر 1985 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔

فلسطین کے صدر یاسر عرفات نے 24 جون 1989 کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا تھا۔ فرانس کے صدر فرانسس مترندنے 20 فروری 1990 کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا تھا۔

اسپیکر مجلس شوریٰ اسلامی آف ایران حجتہ الاسلام  مہدی کروبی نے 24 فروری 1991 کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا تھا۔ ایران کے صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی نے 7ستمبر 1992 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق اسپیکر مجلس شوریٰ اسلامی آف ایران حجتہ الاسلام و المسلمین علی اکبر ناطے نوری نے گیارہ اپریل 1994 کو قومی اسمبلی سے خطاب کیا تھا۔

چین کے وزیر اعظم جیانگ ژیمن نے دو دسمبر 1996 کو سینٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کیا تھا۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے آٹھ اکتوبر 1997 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق چین کے وزیر اعظم وین جیاباؤ نے 19 نومبر 2010 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا جب کہ چین ہی کے وزیر اعظم لی کچیانگ نے 13 مئی 2013 کو سینٹ آف پاکستان کے خصوصی اجلاس سے خطاب کیا۔

ترک صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ہم نیوز کے مطابق چین کے صدر ژی جنگ پنگ نے 21 اپریل 2015 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا جب کہ انڈونیشیا کے صدر جوکوویڈوڈو نے 26 جنوی 2018 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔


متعلقہ خبریں