مارچ میں کوئی سیاسی حادثہ ہوسکتا ہے، شیخ رشید 

’وزارت اطلاعات کیلئے فردوس عاشق اعوان اور شہباز گل میں لڑائی جاری ہے‘

وزیر داخلہ نے لاہور دھماکے کا نوٹس لے لیا

  • شہباز شریف سڑکوں پر نہیں آ ئیں گے، وزیر ریلوے
  • شہباز شریف کو اسلامی دوستوں کے ذریعے قابو کریں گے، شیخ رشید

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اس مرتبہ دھرنا دینے آ ئے تو دھرلیے جائیں گے۔

پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مارچ میں کوئی سیاسی حادثہ ہوسکتا ہے۔ خطرہ صرف مولانا فضل الرحمان سے ہے۔ ۔ مولانا فضل الرحمان کو فری ہینڈ نہیں ملے گا انہیں دھر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جتنی مرضی لندن پلان بنالیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سڑکوں پر نہیں آ ئیں گے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی صرف میڈیا میڈیا کھیلے گی۔

مزید پڑھیں: مہنگائی حکومت کیلئے خطرہ ہے، شیخ رشید

شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف کو اسلامی دوستوں کے ذریعے قابو کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کیلئے فردوس عاشق اعوان اور سابق ترجمان حکومت پنجاب شہباز گل میں لڑائی جاری ہے۔

معروف سیاست دان نے کہا کہ جس مافیا نے مہنگائی کی، اس کا منہ کالا کرکے عوام کو دکھایا جائے۔ چینی کا مزید بحران آئے گا۔ حکومت کو چینی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کو ریلوے کی زمین دینے کے لیے تیار ہیں، شیخ رشید

پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی ممکنہ تبدیلی پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جتنا مرضی دباؤ ہو عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ جب تک وہ ہیں بزدار ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ دو سال کے دوران احتساب کے لیے کچھ نہیں کرسکے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈان لیکس نہ ہوتا تو سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پانامہ نہ آ تا۔

وزیر ریلوے نے تجویز پیش کی کہ اسمبلیوں کی مدت چار سال ہونی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز باہر نہیں جائیں گی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سے دو ملاقاتوں میں کہہ دیا تھا کہ آصفہ بھٹو کا سیاسی مستقبل ہے بلاول نہیں۔

شیخ رشید کا خصوصی انٹرویو آج رات آٹھ بج کر تین منٹ پر ہم نیوز پر نشر ہوگا۔


متعلقہ خبریں