پاک بحرین مشترکہ فوجی مشقیں البدر 4 اختتام پزیر


اسلام آباد:   پاک بحرین مشترکہ فوجی مشقیں البدر 4 انسداد دہشتگردی مرکز پبی خیبر پختونخواہ میں اختتام بزیر ہوئیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق  سلطنت بحرین کے اعلیٰ سطحی وفد نے جنرل عبدالرحمان راشد ال سعد اور جنرل آفیسر کمانڈنگ کی سربارہی میں تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاکستان سپیشل سروسز گروپ نے مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا۔ مشترکہ مشقیں دو ہفتوں تک جاری رہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی سے نمٹنے کی تکنیک، سرچ اپریشن اور کارڈن مشترکہ مشقوں کا حصہ تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  ایریا کلیئرنس، فضائی مدد کے ساتھ اپریشن، آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کی مشقیں بھی کی گئیں

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشترکہ مشقوں میں سنائپر شوٹنگ کی مہارت کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون شدید زخمی ہوگئی، آئی ایس پی آر

خیال رہے کہ 5 جنوری 2019 کو  پاکستان اور چین کے مابین مشترکہ فوجی مشقیں واریئر چھ کھاریاں کے مقام پر ہوئی تھیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ فوجی مشقوں میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کے دستوں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کہ چار ہفتوں تک جاری رہنے والی مشترکہ مشقوں کا مقصد دونوں فورسز کے انسداد دہشت گردی کے تجربات سے استفادہ اٹھانا تھا۔

اپنی نوعیت کی یہ چھٹی مشترکہ فوجی مشقیں ہیں جو دونوں ممالک کے مابین قائم دوستانہ اور مضبوط عسکری تعلقات کا مظہر بھی ہیں۔

واضح رہے پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی اورتجارتی تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کی افواج دفاع اور سیکیورٹی میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتی رہی ہیں۔

پاک چین اقتصادی راہداری اورمشترکہ فوجی مشقوں کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید استوار ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں