ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں جزوی ابر آلود رہےگا تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بار ش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:بلوچستان میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع

گذشتہ روز بالائی خیبر پختونخوا ،کوئٹہ ، ژوب، مری ، نور پور تھل، جوہر آباد، بھکر، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چنداضلاع میں بارش ہوئی۔

اس دوران سکردو ، کالام میں برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

گزشتہ روز خیبر پختون خوا: دیر (بالائی 29، زیریں 08) ، کالام 22،پٹن 21 ، چترال 17 ، دروش 12 ،بالاکوٹ 11 ،پاراچنار 10، میرکھانی 09 ، مالم جبہ 06 ، سیدوشریف 05 ، کاکول 04 ، بنوں 03 ، تخت بھائی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ بلوچستان: کوئٹہ (ائیر پورٹ 07 ، سٹی 01) ، ژوب 02 ، گلگت بلتستان: استور 06 ، اسکردو 02 ، کشمیر: مظفرآباد (ائیر پورٹ 06 ، سٹی 05) ، گڑھی دوپٹہ 03، پنجاب: جوہرآباد ، نور پورتھل 02 ، بھکر ، مری 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: پاراچنار منفی 10 ، اسکردو ، گوپیس منفی 06 ، بگروٹ منفی 05 ، ہنزہ اور استور میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں