ایم سی سی نے لاہور قلندرز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی


لاہور:  مارلی بون کرکٹ ٹیم (ایم سی سی) نے لاہور قلندرز کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے جانے والے میچ میں ایم سی سی کے کپتان کمارا سنگاکارا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سلمان بٹ اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم سلمان بٹ اننگز کے چھٹے اوور میں آؤٹ ہو گئے۔

قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 45 جبکہ سہیل اختر نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز نے ایم سی سی کو مقررہ 20 اوورز میں جیت کے لئے 135 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں ایم سی سی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر 19ویں میں حاصل کر لیا۔ ایم سی سی کی جانب روی بوپارا نے عمدہ اننگز کھیلی جس پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید پڑھیں: سابق کپتان سلمان بٹ لاہور قلندرز میں شامل

خیال رہے ایم سی سی 48 سال بعد جمعرات کو سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا کی قیادت میں پاکستان پہنچی تھی۔

مزید پڑھیں: پی سی بی نے ایم سی سی کی ٹیم کے دورہ پاکستان کا حتمی شیڈول جاری کردیا

مہمان ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کی، بعد ازاں کپتان کمارسنگا کارا چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) وسیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کی۔

واضح رہے ایم سی سی کے کپتان کمار سنگا کارا 11 سال بعد پاکستان آئے ہیں ۔

اس کے علاوہ 16 فروری کو ایم سی سی کی ٹیم پاکستان شاہین کے ساتھ میچ کھیلے گی جبکہ  17 فروری کو ناردرن اور 19 فروری کو ملتان سلطانز کے ساتھ میچ کھیلے گی۔

 


متعلقہ خبریں