اسٹاک مارکیٹ، کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

جمعے کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 455 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 72 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

گزشتہ روزاسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست اتار چڑھاو رہا اور مارکیٹ75 پوائنٹس کی کمی سے 40ہزار455 پر بند ہوئی۔

دن بھر مجموعی طور 337 کمپنیزکے شیئرزمیں کاروبارہوا۔ 181 کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ 131کے شیئرز میں اضافہ ہوا-

کل مارکیٹ کی بلند ترین سطح 40,787 جبکہ کم ترین سطح 40,323 ریکارڈ کی گئی۔

بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 39 ہزار 296 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 350 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

یہ رجحان برقرار رہا اور100 انڈیکس 40,531 پوائنٹس پر بند ہوا، گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا اور مارکیٹ 417 پوائنٹس اضافے پر بند ہوئی تھی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 39 ہزار 296 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 428 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس 39 ہزار 724 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں 209 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی اور انڈیکس 39 ہزار 87 پوائنٹس تک گرا تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہی ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران  سب سے زیادہ اضافہ 689 پوائنٹس کا دیکھا گیا اور انڈیکس 39 ہزار 985 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم کاروبار کا اختتام 417 پوائنٹس کے ساتھ 39 ہزار 714 پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 11 کروڑ، 59 لاکھ، 56 ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5 ارب، 26 کروڑ، 95 لاکھ، 70 ہزار 189 بنتی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن پیر کو شدید مندی رہی، اسٹاک مارکیٹ میں 846 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی اور انڈیکس 39 ہزار 296 پوائنٹس پر آ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں چینی کی برآمد پر پابندی عائد کر دی گئی

پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 12 کروڑ، 98 لاکھ، 40 ہزار 550 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5 ارب، 97 کروڑ، 31 لاکھ، 6 ہزار 787 بنتی تھی۔

گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں 580 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس سے ایک روز قبل جمعرات کو بھی انڈیکس میں منفی رجحان رہا اور انڈیکس کا اختتام 159 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مؤخر

اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ تین ہفتے سے مسلسل مندی کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیا ہوا ہے اور سرمایہ لگانے میں انتہائی احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔ اس سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مثبت رجحان کا سلسلہ چل پڑا تھا جس سے سرمایہ داروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی جو عارضی ثابت ہوا۔

 


متعلقہ خبریں