آئی ٹو آئی کے بعد طاہر شاہ کی ’پہلی جھلک‘

آئی ٹو آئی کے بعد طاہر شاہ کی ’پہلی جھلک‘

معروف مگر متنازعہ گانوں ’آئی ٹو آئی‘ اور ’اینجل‘ سے شہرت حاصل کرنے والے طاہر شاہ نے جلد ہی اپنا نیا شاہکار ’پہلی جھلک‘ ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔

طاہر شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ریلیز کیے جانے والے نئے گانے کی ’پہلی جھلک‘ دکھائی ہے۔

گلوکار نے پھولوں سے بنے بڑے سے دل کی تصویر اپ لوڈ کی جس کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ ان کا نیا گانا ’فرسٹ لک‘ کب ریلیز ہونے جا رہا ہے۔

طاہر شاہ کا ’فرسٹ لک‘ 14 مارچ 2020 کو ریلیز کیا جائے گا۔

2020 کی آمد کے پر بھی طاہر شاہ نے اپنے مداحوں کو سال نو کا تحفہ دیتے ہوئے ’ہیومینٹی لو‘ کے نام سے نیا شاہکار ریلیز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ٹو آئی کے بعد طاہر شاہ کا نئی پیشکش کا اشارہ

’ہیومینٹی لو‘ نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی اور ریلیز ہوتے ہی ہزاروں لوگوں نے اسے دیکھا تھا۔

خیال رہے کہ ’ہیومینٹی لو‘ کو ریلیز کرنے سے قبل بھی طاہر شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے ہی مداحین کو اس گانے کے بارے میں بتایا تھا۔

آئی ٹو آئی کے بعد طاہر شاہ کی ’پہلی جھلک‘

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں انہوں نے اپنی آنکھوں کی تصویر کے اوپر تحریر کیا ہے ’جلد آرہا ہے۔‘

طاہر شاہ کی اس ٹویٹ کے بعد عوام تذبذب کا شکار نظر آتے ہیں کہ اکیا 2020 میں بھی انہیں ’اینجل‘ جیسی مدھر دھن اور ’آئی ٹو آئی‘ جسی گہری شاعری سننے کو ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: تیری ایک ادا کے نام کیا، ’عہد وفا‘ کا آفیشل گانا ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

گانا گانے، ڈانس کرنے اور اپنی ویڈیوز بنانے سے لے کر 2006 میں پہلی مرتبہ بڑے پردے پر آنے تک طاہر شاہ کا کریئر تنازعات سے بھرا پڑا ہے۔

ان کے کریئر کی پہلی فلم کا نام ’کچھ کر گزر‘ ہے۔

اداکاری کے میدان میں طاہر شاہ کا ڈیبیو ان کے شائقین کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ تھا۔ اپنے پہلے کردار میں انہوں نے ’لو گرو‘ کا کردار ادا کیا تھا۔


متعلقہ خبریں