زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ

ڈالر (dollar)

اسلام آباد: پاکستان کےزرمبادلہ کے ذخائر میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد ان کی مالیت 12 ارب 43 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں 15 کروڑ 70 لاکھ  ڈالر کا اضافہ ہوا، اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 ارب 43 کروڑ  ڈالر کی سطح  پر آگئے۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 30 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، جب کہ زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 18 ارب 73 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 35 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعلامیہ کے مطابق مرکزی بینک کے  مضموعی ذخائر بڑھ کر 12 ارب 27 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں:زرمبادلہ کے ذخائر میں 35 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ

اعلامیہ کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.70 کروڑ ڈالر کمی سے 6.37 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق ملک کے مجموعی ذخائر 28.2 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 18 ارب 64 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے بعد ملکی مجموعی ذخائر فروری 2017 کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں