وسیم اکرم شنیرا کے ساتھ فلم میں رومانس کرنے کو تیار؟


کچھ عرصہ قبل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ وسیم اکرم اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کے ساتھ جلد ہی فلمی اننگز کا شاندار آغاز کرنے والے ہیں۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کے مطابق وسیم اکرم ہدایتکار فیصل قریشی کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ میں معروف اداکار فواد خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ بعد ازاں اس خبر کی تصدیق بھی ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم کی اہلیہ نے کراچی کے ساحل کو عوام کیلئے بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

وسیم اکرم کی اہلیہ جو کہ پاکستانی عوام کی ہردلعزیز بھابی ہیں اور بہت سے اشتہاروں اور فیشن شوز میں اپنے شوہر کے ساتھ کام کرتی دکھائی دیتی ہیں اب فلمی دنیا میں بھی وسیم اکرم کے ہمراہ قدم رکھ چکی ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں شنیرا اکرم نے اپنی پہلی فلم کے تجربے سے متعلق بتایا اور اپنے مداحوں سے یہ بھی شیئر کیا کہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں کن مشکلات اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔

شنیرا نے فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کی شوٹنگ کے دوران کھنچوائی گئی دو تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے فلم کی شوٹنگ کے بارے میں بتایا ہے۔

سوئنگ کے سلطان کی اہلیہ نے لکھا کہ فلم کی شوٹنگ کی وجہ سے وہ گزشتہ 12 دن سے مکمل نیند بھی نہیں لے سکیں۔

انہوں نے مسلسل کام کی وجہ سے تھکاوٹ، نیند کی کمی اور بھوک میں بےترتیبی سمیت دیگر مسائل کا تذکرہ بھی کیا۔

وسیم اکرم شنیرا کے ساتھ فلم میں رومانس کرنے کو تیار؟

شنیرا نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے فیصل قریشی اور ان کی ٹیم کے ساتھ کام کرکے بہت اچھا محسوس کیا اور اس نئے تجربے سے بہت کچھ سیکھا۔

قیاس کیا جا رہا ہے کہ شنیرا فلم میں مختصر کردار میں نظر آئی گی جب کہ سوئنگ کے سلطان بھی مرکزی کردار ادا نہیں کریں گے۔

منی بیک گارنٹی کی کاسٹ میں فیصل قریشی، حنا دلپذیر، افضل خان (جان ریمبو)، میکال ذوالفقار اور جاوید شیخ جیسے نامور اداکار شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں