ٹی ٹوئنٹی سیریز، جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان منسوخ


اسلام آباد:  جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ (سی ایس اے) نے وقتی طور پر پاکستان کا دورہ کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  سی ایس اے نے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کے پیش نظر دورہ ملتوی کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کی جنوبی افریقہ کو دورۂ پاکستان کی دعوت

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی اور سی ایس اے دورہ کے لیے نئی ایف ٹی پی میں جگہ تلاش کریں گے، کوشش ہوگی کہ سیریز رواں سال میں شیڈول کی جائے۔

واضح رہے پاکستان نے جنوبی افریقہ کو مارچ میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

خیال رہے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے حال ہی دورہ پاکستان کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچ کھیلا ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین ایک روزہ میچ اور دوسرا ٹیسٹ مارچ اور اپریل کے مہینوں میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی تھی۔


متعلقہ خبریں