’وزیراعظم آرٹیکل 62 پر پورا اترے تو استعفیٰ دے دوں گا‘

مولانا کو گرفتار کرنے کا تجربہ کرکے تو دیکھیں، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے تاہم اگر وزیراعظم خود آرٹیکل 62 پر پورا اترے تو میں استعفی دے دوں گا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا جائے، اگر وزیراعظم یا حکومت یہ بات کرتی ہے تو اس میں رکاوٹ کیا ہے؟ اس طرح کی زبان اختیار کرکے یہ کیا ملک کی خدمت کریں گے؟

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا کراچی اور اسلام آباد میں مارچ کا اعلان

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ایک مرتبہ یہ مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرنے کا تجربہ کرکے تو دیکھیں، وزیراعظم کی بہت شرمناک داستانیں ہیں۔

اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری کے وزیراعظم بارے میں الفاظ پر حکومتی اراکین نے احتجاج شروع کردی۔

مزید پڑھیں: حکومت دسمبر تک کی مہمان ہے، مولانا فضل الرحمان کا دعویٰ

جے یو آئی (ف) رہنما نے کہا کہ وزیراعظم جعلی الیکشن کے نتیجے میں برسراقتدار آئے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے ہم پر بغاوت کے مقدمے بنائے، آج ہم کہاں اور پرویز مشرف کہاں ہے؟

یہ بھی پڑھیں: جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر ان ہی کو ہوتا ہے، وزیراعظم

اس سے قبل وزیراعظم نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا وہ کسی کے اشارے پر حکومت گرانے آئے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ میں کرپٹ ہوں نہ پیسے بنارہا ہوں، جو کرپشن کرتے ہیں فوج کا ڈر ان ہی کو ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں