پاکستان ہمیشہ اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، جنرل باجوہ

پاکستان ہمیشہ اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، جنرل باجوہ

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان، ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

پاک افواج ہر طرح کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار ہیں، جنرل باجوہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر قومی دفاع نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین دفاعی اشتراک مزید بڑھانے کے اقدامات پر بھی غور و خوص کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترکی کے وزیر قومی دفاع نے خطے میں تنازع روکنے کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے ترکی کے ساتھ کھڑے ہونے کے اقدام کو سراہا اور خراج تحسین بھی پیش کیا۔

اندرونی و بیرونی خطرات قومی حکمت عملی کا تقاضہ کرتے ہیں،جنرل باجوہ

ہم نیوز کے مطابق ترکی کے وزیر قومی دفاع نے بات چیت میں اس عزم کا اظہار کیا کہ ترکی بھی پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔


متعلقہ خبریں