پاک سعودی مشترکہ فوجی مشقیں شروع


اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے، مشقین سعودی عرب میں حفر ال بتین میں ہو رہی ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دو ہفتے تک جاری رہنے والی ان مشقوں کو ساتویں الصمصام کا نام دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک سعودی مشترکہ مشقوں کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سعودی فوج کے میجر جنرل صالح بن احمر الزہرانی تھے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مشقیں انسداد دہشتگردی پر موکوز ہوں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  الصمصام نام کی مشقیں پاک سعودی دفاعی تعاون کے تسلسل کی آئینہ دار ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں البدر 4 انسداد دہشتگردی مرکز پبی خیبر پختونخواہ میں کل جمعرات کو اختتام بزیر ہوئی تھیں۔

مشقوں کے اختتام پر آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ سلطنت بحرین کے اعلیٰ سطحی وفد نے جنرل عبدالرحمان راشد ال سعد اور جنرل آفیسر کمانڈنگ کی سربارہی میں تقریب میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون شدید زخمی ہوگئی، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاکستان سپیشل سروسز گروپ نے مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا۔ مشترکہ مشقیں دو ہفتوں تک جاری رہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی سے نمٹنے کی تکنیک، سرچ اپریشن اور کارڈن مشترکہ مشقوں کا حصہ تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  ایریا کلیئرنس، فضائی مدد کے ساتھ اپریشن، آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کی مشقیں بھی کی گئیں

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشترکہ مشقوں میں سنائپر شوٹنگ کی مہارت کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

 

خیال رہے کہ 5 جنوری 2019 کو  پاکستان اور چین کے مابین مشترکہ فوجی مشقیں واریئر چھ کھاریاں کے مقام پر ہوئی تھیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ فوجی مشقوں میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز کے دستوں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کہ چار ہفتوں تک جاری رہنے والی مشترکہ مشقوں کا مقصد دونوں فورسز کے انسداد دہشت گردی کے تجربات سے استفادہ اٹھانا تھا۔

اپنی نوعیت کی یہ چھٹی مشترکہ فوجی مشقیں ہیں جو دونوں ممالک کے مابین قائم دوستانہ اور مضبوط عسکری تعلقات کا مظہر بھی ہیں۔


متعلقہ خبریں