فٹ ہوں، رنز بنا رہا ہوں اور رنز روک رہا ہوں تو ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں ہے: شعیب ملک

فٹ ہوں، رنز بنا رہا ہوں اور رنز روک رہا ہوں تو ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں ہے: شعیب ملک

کراچی: پاکستان کرکٹ کے شہرہ آفاق آلراؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں گا۔ انہوں ںے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پہلے کہا تھا کہ عالمی کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لوں گا لیکن فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی مکمل طور پر فٹ ہوں۔

گلوبل ٹی ٹوئنٹی:شعیب ملک کی دھواں دار بیٹنگ، میڈیا باکس کے شیشے ٹوٹ گئے

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پشاور زلمی کے ٹریننگ سیشن کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری توجہ کپتانی پر نہیں ہے البتہ جو رول بھی ملا اس میں اچھا کھیلنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا اپنی بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں کو بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ بطور سینئر کھلاڑی اچھا کھیلوں اور تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھاؤں۔ انہوں نے کہا کہ دو سال کراچی سے کھیلا، دو سال ملتان سے کھیلا اور اب پشاور سے کھیلوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا فوکس کسی ٹیم کے خلاف نہیں ہے اور ہر ٹیم کے خلاف بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا گول پاکستان ہے۔

شعیب ملک کا 20 سالہ کریئر اختتام کو پہنچا

پشاور زلمی میں شامل ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ میں فٹ ہوں، رنز بنا رہا ہوں اور فیلڈنگ میں رنز روک رہا ہوں تو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مرضی سے کروں گا جو کھلاڑی کا حق ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ابھی ورلڈ کپ دور ہے جب قریب آئے گا تو پھر سوچیں گے۔

دنیائے ٹینس میں بھارت کی شناخت قرار دی جانے والی شہرہ آفاق کھلاڑی ثانیہ مرزا کے شریک سفر شعیب ملک نے گزشتہ سال ون ڈے کرکٹ اور اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کے لیے دستیاب ہیں۔

معروف آلراؤنڈر شعیب ملک نے حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تھا اور ملک کی جیت میں ان کا کردارنہایت اہم تھا۔

شعیب ملک سی پی ایل 2019 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے کپتان مقرر

شعیب ملک نے 14 اکتبور 1999 کو اپنی ون ڈے کرکٹ کا آغاز کیا تھا۔ دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے ممتاز بلے باز نے ون ڈے کیرئیر میں 287 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 34.55  کی اوسط سے سات ہزار 534 رنز بنائے اور 158 وکٹیں حاصل کیں۔


متعلقہ خبریں