آج موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا

ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا تاہم بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اورکشمیر کے چنداضلاع میں بارش ہوئی۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

خیبرپختونخوا: کالام، بالاکوٹ 07، دیر، مالم جبہ ، پٹن03، میر کھانی ، پاراچنار02 ،سیدوشریف 01 ، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 02 ، مظفرآباد (ائیر پورٹ ، سٹی 01) ، گلگت بلتستان: بگروٹ میں 01. ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: پاراچنار منفی 08 ، کالام منفی 06،اسکردو منفی 05، بگروٹ منفی 04 ، گوپس ، کوئٹہ منفی 03 اور مالام جبہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں