احتساب کے خوف سے حزب اختلاف ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتی ہے، گورنر پنجاب

چودھری سرور

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ احتساب کے خوف سے حزب اختلاف ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتی ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف کا مسئلہ مہنگائی یا کچھ اور نہیں بلکہ ان کو اپنی ذات کی فکر ہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، کرپشن کرنے والے سزا سے بچ نہیں سکتے۔

مزید پڑھیں: چوہدری سرور نے حکومت اور ق لیگ میں مفاہمت کرائی

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ سچی اور کھری بات کرتے ہیں، آئین وقانون کی حکمرانی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں کے ایل این جی جیسے معاہدوں کے نتائج قوم بھگت رہی ہے،حکومت نے کامیاب پالیسی سے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ  75 فیصد کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوچکا ہے،  دنیا حکومتی کارکردگی کو تسلیم کررہی ہے ۔

مزید پڑھیں: حکومت کی معاشی ٹیم کے نتائج دنیا تسلیم کر رہی ہے، چودھری محمد سرور

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند ماہ میں مزید دو ہزار یوٹیلیٹی سٹورز کھولنے سے عوام کو بھر پور ریلیف ملے گا، نئے انتخابی قوانین لانے کا حکومتی فیصلہ تاریخی اقدام ہے ۔


متعلقہ خبریں