’حکومت انتقامی کارروائیوں کیلئے اداروں کا استعمال کر رہی ہے‘

فائل فوٹو


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت انتقامی کارروائیوں کے لیے اداروں کا استعمال کررہی ہے۔

لاہو میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے چھاپے خوف و ہراس پھیلانے کیلیے مارے گئے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نیب کا شریف گروپ دفاتر پر چھاپے ڈرامے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ نیب چھاپوں کا مقصد نوازشریف کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ ماضی میں بھی نیب اس طرح چھاپے مار چکا ہے۔ نیب کے چھاپوں کی مزمت کرتےہیں۔ اداروں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں۔

مزید پڑھیں: آٹا، چینی بحران: ن لیگ کا ایف آئی اے رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چور ڈاکو کہنے والے خود وارداتی ہیں۔ ملک کے غریب عوام کو لوٹا گیا اور یہ حکومت وارداتی حکومت ہے۔ غیر ملکی دوروں کے اخراجات برداشت کرنے والوں نے بحران پیدا کیا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ مریم نواز کا فطری حق ہے کہ وہ اپنے والد کی عیادت کیلیے بیرون ملک جائیں۔ ہم سب نوازشریف کی صحت کے لیے دعاگو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف کیس بھی نہیں کہ جس کی بنیاد پر انہیں والد کے پاس جانے نہ دیا جائے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ مریم نواز سے ان کا آئینی حق نہ چھینے اور انہیں جانے دیں۔

مزید پڑھیں: ن لیگ نے ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں کیلئے عمر کی حد مقرر کردی

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وفاقی حکومات کی جانب سے اعلان کیا گیا شرمناک پیکج عوام کے ساتھ بڑا مذاق ہے۔ عام آدمی غریب ہو رہا ہے اور مافیا مضبوط ۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں مسلم لیگ ن کا اہم کردار ہے۔ پارٹی قیادت کی عدم موجودگی میں رہنماوَں نے فعال کردار ادا کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ ن میں یوتھ ونگ تنظیمیں برقرار ہیں۔ مسلم لیگ ن پارٹی میں نوجوانانوں کے کردار کی حامی ہے۔


متعلقہ خبریں