پی ایس ایل2020: کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا


لاہور۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020  کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا، جس کے دوران انگریزی کے ساتھ اردو میں بھی کمنٹری نشر ہوگی۔

اعلان کے مطابق رمیز راجہ، وقار یونس، عروج ممتاز اور بازید خان اردو میں کمنٹری کریں گے، جبکہ ایلن وِلکنز، مائیکل سلیٹر، ڈرک نینِز، مارک بچر، ڈینی موریسن، جونٹی رھوڈز اور ڈومِنک کورک انگریزی میں کمنٹری کریں گے۔

ایچ ڈی ایکرمن، ڈومِنک کورک اور جنوبی افریقہ کی خاتون کمنٹیٹر کاس نائیڈو پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گے

کمنٹری پینل ناظرین کو میچ کے دوران ہر اننگز میں 5 اوورز تک اردو میں کمنٹری فراہم کریں گے، جو مقامی چینلز پر نشر ہوگی۔ لیگ کے آخری 3 میچوں کے دوران گراؤنڈ میں موجود کھلاڑی کمنٹیٹر سے محو گفتگو بھی ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل فائیو کے میچ آفیشلز کا اعلان

اسی طرح اسپائیڈر کیم اور ہاک ہائی سمیت کل 28 کیمروں سے براڈکاسٹ کا پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ کیمروں میں سپر سلو اور الٹرا موشن کیمراز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے دوران اسپائیڈر کیم اور ہاک آئی بال ٹریکنگ کا نظام چاروں شہروں، کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں دستیاب ہوگا۔

کمنٹیٹر ایلن ولکنز نے میڈیا کو بتایا کہ وہ پی ایس ایل کے آغاز سے ہی پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ پی ایس ایل فائیو ایک تاریخی ایونٹ ہوگا جس کا حصہ بننا اعزاز کا باعث ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل، ملتان سلطانز نے سیزن 2020 کیلئے کپتان کا اعلان کردیا

کمنٹیٹر اور فیلڈنگ کوچ جونٹی رھوڈز نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے انہیں یہاں آنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو میں بیشتر باصلاحیت نوجوان کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر ڈینی موریسن نے کہا کہ  تمام 34 میچز پاکستان میں کھیلے جانے ہیں، جس کے لیے وہ بہت پرجوش ہیں۔


متعلقہ خبریں