اداکارہ ارمینہ رانا خان نے خاموشی سے شادی کر لی

اداکارہ ارمینہ رانا خان نے خاموشی سے شادی کر لی

اسلام آباد: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینہ رانا خان نے اپنے بچپن کے دوست فیصل خان کے ساتھ سادگی اور خاموشی سے شادی کر لی۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’کرب‘ سے اپنی پہچان بنانے والی اداکارہ ارمینہ رانا خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے شادی کے بندھن میں بندھنے کی خبر شیئر کی۔

اداکارہ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی اور لکھا کہ خواتین و حضرات یہ ہیں میرے شوہر فیصل خان، ہم قانونی طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ارمینہ خان نے شادی کا اعلان کردیا

ارمینہ نے یہ بھی لکھا کہ ہماری ولیمے کی تقریب بعد میں منعقد کی جائے گی۔

فلم جانان میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ارمینہ رانا خان نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اتنی چاہت اور محبت دینے کے لیے میں آپ سب کی بہت شکرگزار ہوں، مجھے آپ سب سے بہت محبت ہے۔

بعد ازاں ارمینہ نے پوسٹ میں اپنے شوہر کو مسٹر خان کہہ کر پکارا اور انہیں ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: جبران ناصر سے منگنی پر تنقید کرنے والوں کو منشا پاشا کا منہ توڑ جواب

فیصل خان نے بھی انسٹاگرام پر موجود اپنے دوستوں سے شادی کی خوشخبری شیئر کی اور ارمینہ کو بطور اپنی بیوی کے متعارف کرایا۔

اس نئی زندگی کی شروعات پر ارمینہ کو ان کے مداحوں کی جانب سے ڈھیروں ڈھیر مبارکباد دی جا رہی ہے اور عوام ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں