نوشہروفیروز میں فائرنگ، پیپلز پارٹی رہنما شہناز انصاری جاں بحق


نواب شاہ: پیپلز پارٹی کی ممبر سندھ اسمبلی شہناز انصاری فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان نے دریا خان مری کےعلاقے میں ایم پی اے پر فائر نگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں۔

شہناز انصاری کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

مزید پڑھیں: اے این پی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایم پی اے شہناز انصاری بہنوئی کے چالیسویں پر موجود تھیں، ان کے بہنوئی کا اپنے بھائیوں کے ساتھ زمین کی ملکیت کا تنازعہ تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہناز انصاری کے مرحوم بہنوئی ڈاکٹر زاہد کھوکھر کے بھائیوں نے انہیں گاؤں آنے سے منع کررکھا تھا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  ایم پی اے شہناز انصاری پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اور ایس ایس پی نوشہروفیروزسے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلی سندھ نے حملہ آوروں کو فوری گرفتار کرنےکا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے افراد کسی صورت بھاگنے نہ پائیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں شہناز انصاری کے قتل کی خبر سن کر صدمے میں ہوں، وہ ایک بہترین سیاسی کارکن اور پارٹی کا اثاثہ تھیں۔

بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا ہے کہ شہناز انصاری کے قتل کی فوری تحقیقات کی جائیں اور کے قاتلوں کو فی الفور کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

 


متعلقہ خبریں