وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق انتقال کر گئے


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق انتقال کر گئے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی کافی عرصے سے علیل تھے وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطہ کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر نعیم الحق کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق کینسر کے خلاف بہادری سے لڑے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نعیم الحق وزیر اعظم عمران خان کے دکھ سکھ کے ساتھی تھے اور انہوں نے پی ٹی آئی کے وژن اور منشور کے مطابق کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ نعیم الحق نے پی ٹی آئی کی کامیابی کے لیے سرتوڑ کوششیں کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں مافیا کی جیبیں بھرنے کیلئے روپے کی قدر گرائی گئی، مریم اورنگزیب

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق وزیر اعظم کے قریبی دوست اور پارٹی کا اثاثہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں نوشہروفیروز میں فائرنگ، پیپلز پارٹی رہنما شہناز انصاری جاں بحق


متعلقہ خبریں