اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آج چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

فوٹو: فائل


نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس آج چار روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ  کے سیکرٹری جنرل کا دورہ پاکستان کی عالمی امن کے لیے کی گئی کاوشوں، قربانیوں اور مہاجرین کی میزبانی کا برملا اعتراف ہے۔

انتونیو گوئترس آج مقامی ہوٹل میں دیرپا ترقی، موسمیاتی تغیر سے متعلق منعقد کی گئی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:اقوام متحدہ:پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرار داد اتفاق رائے سے منظور

بعد ازاں وہ وزارت خارجہ کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے جس کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل 17 فروری کی صبح افغان مہاجرین پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ انتونیو گوئترس جامعہ نسٹ میں عالمی امن و استحکام مرکز جائیں گے جہاں وہ امن مشن میں پاکستانی خدمات بارے تصویری نمائش کا افتتاح اور اہلکاروں سے ملاقات کریں گے۔

بعد ازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، انتونیو گوئترس کے اعزاز میں ایوان صدر میں عشائیہ بھی دیں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل 18 فروری کو لاہور میں نوجوانوں سے خطاب کریں گے اور پولیو مہم کا بھی افتتاح کریں گے جس کے بعد وہ وہاں سے نارووال جائیں گے۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں، چین

انتونیو گوئترس ،کرتارپور میں گوردوارہ دربار صاحب کا دورہ اور ظہرانے میں شریک ہوں گے جس کے بعد لاہور واپسی پروہ مختلف مکاتب فکر کے علماء اور اقلیتی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل بادشاہی مسجد دیکھیں گے، انہیں شاہی قلعہ میں عشائیہ بھی دیا جائے گا، بعد ازاں وہ 19 فروری کو دورے کی تکمیل پر واپس روانہ ہو جائیں گے.


متعلقہ خبریں