نعیم الحق کے انتقال پر پی ٹی آئی کا سوگ کا اعلان

پارٹی میں رشتہ دار کو کوئی پروموٹ نہیں کر سکتا، نعیم الحق

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی رکن اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کی وفات پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی  کے مرکزی نائب صدر و منتظم مرکزی سیکرٹریٹ زاہد حسین کاظمی نے بتایا ہے کہ پارٹی نے آئندہ 3 روز کیلئے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق انتقال کر گئے

انہوں نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ تعزیت و فاتحہ خوانی کیلئے آنے والوں کیلئے کھلا رہے گا۔

یاد رہے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

نعیم الحق کافی عرصے سے علیل تھے وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطہ کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر نعیم الحق کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق کینسر کے خلاف بہادری سے لڑے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نعیم الحق وزیر اعظم عمران خان کے دکھ سکھ کے ساتھی تھے اور انہوں نے پی ٹی آئی کے وژن اور منشور کے مطابق کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ نعیم الحق نے پی ٹی آئی کی کامیابی کے لیے سرتوڑ کوششیں کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں مافیا کی جیبیں بھرنے کیلئے روپے کی قدر گرائی گئی، مریم اورنگزیب

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق وزیر اعظم کے قریبی دوست اور پارٹی کا اثاثہ تھے۔


متعلقہ خبریں