پنجاب حکومت نے سرکاری دفاتر میں واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی


لاہور: پنجاب حکومت نے غیر متعلقہ افراد پر خفیہ معلومات افشاں ہونے کے خدشات کے پیش نظر دفاتر میں واٹس ایپ کے ذریعے سرکاری دستاویزات کی شیئرنگ پر پابندی عائد کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکام کو اس ضمن میں شکایات موصول ہوئی تھیں کہ سرکاری محکمے اپنے دفتری معاملات چلانے کے لئے واٹس ایپ کا استعمال کررہے ہیں اور میسجنگ سروس پر دستاویزات کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: لاکھوں موبائل فونز واٹس ایپ سے محروم

بتایا گیا ہے کہ دستاویزات شیئرنگ کے لیے واٹس گروپس تشکیل دیئے گئے تھے جہاں سے یہ دستاویزات لیک ہوئے ہیں۔

اعلی افسران نے اس سنگین معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر کراس پلیٹ فارم میسجنگ سروس پرسرکاری دستاویزات اور معلومات کا تبادلہ کرنے سے اجتناب کریں۔

صوبائی حکومت کے عہدیداروں نے انکشاف کیا کہ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ایس اینڈ جی اے ڈی) نے یہ احکامات جاری کیے ہیں۔

مزید یہ کہ تمام سیکشن افسران ، لاء افسران اور ریاستی افسران کو بھی احکامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہےکہ احکامات کے مطابق پابندی پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں