ملک میں فوری الیکشن کرائے جائیں، جماعت اسلامی پاکستان کا مطالبہ

اسلامی ممالک بھارت کا سماجی، معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کریں، سراج الحق

اوستا محمد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ملک میں فوری الیکشن کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

وزیر اعظم کو ’زیادہ یوٹرنز لینے والا بڑا آدمی’ کا فلسفہ چھوڑنا ہو گا، سراج الحق

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے سردار محمد ہارون جمالی کی جانب سے دی گئی پارٹی کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تبدیلی سرکار نے آئی ایم ایف سے قرض لے کرسب کو فروخت کردیا ہے جس کا نتیجہ یہ برآمد ہو رہا ہے کہ عوام روٹی تک کو ترس گئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے دعویٰ کیا کہ دنیا میں سود کا نظام ختم ہوچکا ہہے لیکن ہمارے پاس ابھی تک سود کا نظام چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

شبر زیدی بھاگ گئے، حفیظ شیخ بھی بھاگ جائیں گے، سینیٹر سراج الحق

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل پر بلوچ قوم کا پہلا حق ہے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیا جانے والا وہ بیان جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ریکوڈیک کا سونا چاندی فروخت کرکے آئی ایف ایم کو قرض کی ادائیگی کردیں گے، نہایت افسوسناک ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے دیا جانے والا بیان بلوچستان کے عوام کے ساتھ سراسر زیادتی کے مترادف ہے۔ ان کا واضح طور پر کہنا تھا کہ بلوچستان کے وسائل پر مقامی افراد کا پہلا حق ہے۔

وزیر اعظم گھبرائیں نہ آٹا، چینی کا بحران پیدا کرنے والوں کے نام بتا دیں، سراج الحق

ہم نیوز کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے جس طرح مہنگائی کا طوفان کھڑا کیا ہے، جماعت اسلامی اس کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلاے گی۔ انہوں ںے کہا کہ ہم مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف میدان عمل میں نکلیں گے۔


متعلقہ خبریں