فضل الرحمان پر آرٹیکل چھ لگائیں تاکہ معلوم ہو کہ زد میں کون کون آتا ہے؟ کائرہ

فضل الرحمان پر آرٹیکل چھ لگائیں تاکہ معلوم ہو کہ زد میں کون کون آتا ہے؟ کائرہ

فائل فوٹو


سیالکوٹ: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمرالزماں کائرہ نے کہا ہے کہ ہم کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل چھ ضرور لگائیں تاکہ معلوم ہو کہ اس کی زد میں کون کون آتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جتنے بھی وعدے قوم سے کیے وہ سب غلط ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بات بات پر یو ٹرن لیتے ہیں۔

فضل الرحمان اور خواجہ آصف کے خلاف مقدمات، حکومت کا چھوٹا پن ہو گا: بلاول

ہم نیوز کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013 میں جب ہم نے حکومت چھوڑی تو اس وقت مہنگائی کا یہ عالم نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مزدوروکسان خوش تھے اورتجارت بڑھ رہی تھی۔

سابق وفاقی وزیر قمرالزماں کائرہ نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو آج انصاف کارڈ کہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پانچ سالہ دور میں قرضہ 13 ارب ڈالر تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بننے سے لے کر آج تک ہر وزیرخزانہ نے یہی کہا کہ ہمیں خزانہ خالی ملا۔

پی پی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ 2008 میں جب ہمیں حکومت ملی تو اس وقت ملک دہشت گرد قرار دیا جانے والا تھا لیکن ہم نے اس جنگ کو اون کیا اور سوات و مالا کنڈ میں اپنا جھنڈا لہرایا۔

قمر الزماں کائرہ نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ٹی وی دیکھنا اور اخبارات پڑھنا چھوڑ دیں تو کبھی انہیں ٹیکے لگنے سے حوریں نظرآنے لگتی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے مولانا فضل الرحمان سے جو طے کیا تھا اس کو پورا کیا۔

علی الاعلان کہتا ہوں،کپتان کی حکومت ختم کرکے دم لوں گا: فضل الرحمان

موجودہ حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے پی پی رہنما نے استفسار کیا کہ ریاست مدینہ میں ایسے وزیرکہاں ہوتے ہیں کہ جو ہر بات پر جھوٹ بولیں؟ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ق لیگ ناراض ہے تو دوسری طرف ایم کیو ایم بھی نالاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کا کھڑے رہنا مشکل ہے۔

قمرالزماں کائرہ نے کہا کہ شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی تنخواہیں بڑھا نہیں رہے ہیں لیکن اپنی کم تنخواہ کا رونا رو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے جھوٹ کا پول کھل گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا نعرہ تھا کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے تو بتائیں اب تک کتنی دولت واپس لائے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر دعوے بڑے کرتے ہیں لیکن دو سال بعد نیب قوانین کو تبدیل کرنے جا رہے ہیں۔

قمر الزماں کائرہ نے نام لیے بغیر کہا کہ حکومت نے ایک سیاسی شیخا رکھا ہوا ہے جو ایوان کے اندر تو چیختا ہے لیکن عوام کو بتائے کہ اب تک کیا کیا ہے؟

مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 نہیں لگنا چاہیے، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق پی پی رہنما نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے روٹی، کپرا اورمکان کا نعرہ لگایا اور پورا بھی کیا مگر عمران خان نے جتنے وعدے کیے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا۔


متعلقہ خبریں