اسحاق ڈار قوم کو بتائیں گے کہ انہیں کونسی بیماری ہے؟ ملک اعظم کا استفسار

اسحاق ڈار قوم کو بتائیں گے کہ انہیں کونسی بیماری ہے؟ ملک اعظم کا استفسار

لاہور:امین بیت المال پنجاب ملک اعظم نے سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے کہا ہے کہ کیا وہ قوم کو بتانا پسند کریں گے کہ انہیں کونسی بیماری لاحق ہے؟ انہوں نے استفسار کیا کہ سابق وزیراعظم کے سمدھی بیرون ملک موجود اپنی جائیدادوں کی ٹریل بھی بتائیں گے؟

ایک سال میں یتیم خانوں کی تعداد36سے بڑھ کر 52 ہوچکی ہے، ایم ڈی بیت المال

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اسحاق ڈار کے گھر کے سامنے قائم کی گئی پناہ گاہ کے دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے پناہ گاہ میں رہائش پذیر افراد کی خیریت دریافت کی، ان کے ساتھ کھانا کھایا اور حکومتی اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔

امین پناہ گاہ پنجاب ملک اعظم کے ہمراہ اس موقع پر رکن اسمبلی سعدیہ سہیل رانا اور سمیرا ملک سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر یہاں آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ن لیگ کو دکھانا چاہتے ہیں کہ عوام کی فلاح کے لیے کیسے حکومتی وسائل کو استعمال کیا جاتا ہے۔

پنجاب میں پناہ گاہوں کے فنڈز روک لیے گئے

ن لیگ کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا قانونی وعوامی احتساب جاری رہے گا۔ انہوں ںے کہا کہ عدالت کے حکم پر پناہ گاہ کو گھر سے باہر پارک میں منتقل کیا ہے کیونکہ پی ٹی آئی عدالتی فیصلوں کا احترام کرتی ہے۔

ملک اعظم نے الزام عائد کیا کہ ن لیگ کی خراب پالیسیوں کی وجہ سے لوگ ملک کا پیسہ باہر لے گئے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ن لیگی رہنما اسحاق ڈارآئے دن سوشل میڈیا پر انتقام لیے جانے کا گلہ کرتے ہیں تو بہتر ہے کہ وہ پاکستان آئیں اور عدالتوں کا سامنا کریں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ جن عدالتوں نے سابق وزیر خزانہ کو اسٹے دیا ہے وہ انہی عدالتوں پر اعتماد کریں اور ملک میں واپس آجائیں۔ انہوں نے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف قوم کو یہ بتادیں کہ ملک پر 23000 ارب روپے کا قرض کیوں لیا؟ اور کہاں خرچ کیا؟

اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پناہ گاہ میں تبدیل کرنے پر حکم امتناع جاری

ہم نیوز کے مطابق ملک اعظم نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی لٹیروں کو نہیں چھوڑے گی۔


متعلقہ خبریں