ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں سوموار کی صبح خنکی اور ہلکی ہوا چلنے کے سبب موسم سرد رہا اور درجہ حرارت بھی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 22 تک جانے کا امکان ہے۔

صوبہ سندھ کے اکثر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم دوپہر کے وقت درجہ حرارت میں قدرے اضافہ متوقع ہے۔ سکھر اور مٹھی میں مطلع ابر آلود ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آج موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان

کراچی کا درجہ حرارت صبح کے وقت19 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا جو کہ 31 تک جانے کا امکان ہے۔ حیدرآباد، سکھر، مٹھی اور نوابشاہ کا درجہ حرارت بالترتیب 16،31،11، اور 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتراضلاع میں بھی آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم دوپہرکے وقت درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت خنکی سے درجہ حرارت کم جب کہ دوپہر میں زیادہ ہو جاتا ہے۔ لاہور کا درجہ حرارت صبح کے وقت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 25 تک جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آج موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا

مری، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 4، 10، 8، 10،9 اور 8 ریکارڈ کیا گیا۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک جبکہ کوئٹہ ،چمن، زیارت اورقلات میں سرد رہے گا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صبح کے درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 18 تک جا سکتا ہے۔

بلوچستان کے دیگر اضلاع گوادر، قلات، تربت، جیوانی، سبی اور نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرات بالترتیب 12 ،2، 5، 11، 11 اور 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم خشک جبکہ سوات، دیر، کرم اور چترال میں سرد رہے گا. صوبائی دارالحکومت پشاور کا درجہ حرارت صبح کے وقت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 26 جا سکتا ہے۔ چترال، دیر اور مالم جبہ کا درجہ حرارت بالترتیب منفی 1، منفی2 اور منفی 1 رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا۔ سب سے زیادہ سردی کالام میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی 09 ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں