اسٹاک مارکیٹ: انڈیکس میں 33 پوائنٹس کا معمولی اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ملا جلا رجحان رہا اور انڈیکس میں 33 پوائنٹس کا معمولی اضافہ ہوا۔

آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس40 ہزار 243 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس تیزی کے ساتھ 40,521 سے40,305 پر آگیا تھا۔

مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر ملا جلا رحجان رہا اور ایک وقت میں انڈیکس40,521.69 پر چلا گیا تھا جو آج کی بلند ترین سطح رہی۔ ایک وقت میں اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار بھی ہوئی جب انڈیکس 196 پوائنٹس کی کمی سے40,047 پر آ گیا تھا جو آج کی نچلی ترین سطح رہی۔

اسکرین شاٹ

اسٹاک مارکیٹ میں آج77,521,640 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 3,876,062,599 پاکستانی روپے رہی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس40,276.93 پر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

پاکستانی عوام کیلئے مہنگائی کم ہونے کی نوید

گزشتہ ہفتے مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی اور آخری روز مندی کے سبب انڈیکس میں 212 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔ گزشتہ کاروباری ہفتے جب مارکیٹ کھلی تو شدید مندی کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں 846 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی اور انڈیکس 39 ہزار 296 پوائنٹس پر آ گیا تھا۔

گزشتہ منگل کو ملا جُلا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 39 ہزار 296 پوائنٹس پر ہوا تاہم اختتام 417 پوائنٹس کے ساتھ 39 ہزار 714 رہا۔ بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 39 ہزار 296 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 350 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

تیزی کا یہ رجحان برقرار رہا اور100 انڈیکس 40,531 پوائنٹس پر بند ہوا، گزشتہ جمعرات کو بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا اور مارکیٹ 417 پوائنٹس اضافے پر بند ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں