پاکستان پر بلیک لسٹ کی تلوار، ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ کن اجلاس شروع

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے سے متعلق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہوگا۔

پاکستان کا پانچ رکنی وفد وفاقی وزیر برائے ریونیوحماد اظہر کی قیادت اجلاس میں شرکت کرے گا۔ وفد میں ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانٹرنگ یونٹ، وزارت خارجہ کے ڈی جی اور وزارت خزانہ کے لیگل ایڈوائزر بھی شامل ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کو گرے لسٹ سے نکل کروائٹ لسٹ میں جانے کے لیے مزید سات ووٹوں کی ضرورت ہے جس کے حصول کے لیے وزیراعظم عمران خان مختلف سربراہان مملکت سے رابطہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے سات ووٹ درکار

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کیلئے وفد روانہ

اس وقت تک پاکستان کو چین، ترکی، سعودی عرب، ملائیشیا اور خلیجی ممالک کی جانب سے ووٹ ملنے کی یقین دہانی کرائی جا چکی ہے۔

ترکی کے صدر طیب ایردوان نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں یقین دلایا ہے کہ دباؤ کے باوجود ترکی ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی حمایت کرے گا۔

اس سے قبل چین نے بھی ایف اے ٹی ایف کی جانب سے بلیک لسٹ کئے جانے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر پالیسی پلاننگ آف ایشین افیئر جنرل یاووین کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کےخلاف کچھ ممالک کی ایماء پر سیاسی ایجنڈے پر کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کو بلیک لسٹ پر ڈالنے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دے گا، ہم اپنے دوست ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یاد رہے کہ ایف اے ٹی ایف کے گزشتہ اجلاس میں پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی بجائے گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ایف اے ٹی ایف کے صدر نے مختصر پریس کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی تھی۔


متعلقہ خبریں