‘افغانستان میں امن عمل کیلئے پاکستان سمیت دیگر ممالک کا اہم کردار ہے‘



اسلام آباد: امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان امور زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن عمل کے لیے پاکستان سمیت دیگر ممالک کا اہم کردار ہے۔

اسلام آباد میں منعقد کی گئی افغان مہاجرین کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کا قیام امریکہ سمیت ہر ملک کی خواہش ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں امن کیلئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں، عمران خان

انہوں نے کہا کہ امریکہ طالبان مذاکرات افغانستان میں امن کے قیام کے لیے مثبت ثابت ہوں گے، ایسے مواقعوں کو کسی صورت ضائع نہیں کرنا چاہیے، ہم افغانستان میں امن کے قیام کے قریب ہیں۔

امریکہ کے نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کو پاکستان میں وسائل دستیاب ہیں ،افغانستان کے اندرونی مسائل سے آگاہ ہیں۔

 پاکستان نے جس طرح سے مہاجرین کا خیرمقدم کیا وہ ناقابل فراموش ہے، فلپس گرانڈی

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) فلپس گرانڈی نے افغان مہاجرین کو پناہ دینے سے متعلق  پاکستان کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مہاجرین کو پناہ دینے سے متعلق بڑی ذمہ داری نبھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جس طرح سے مہاجرین کا خیرمقدم کیا وہ ناقابل فراموش ہے، خواہش ہے طالبان امریکہ مذاکرات کے بعد مہاجرین سے متعلق کوئی حکمت عملی وضع کی جائے۔

دنیا کو افغان مہاجرین کی پرامن واپسی پر کردار ادا کرنا ہوگا، شاہ محمود قریشی 

مزید برآں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا کو افغان مہاجرین کی پرامن واپسی پر کردار ادا کرنا ہوگا، عالمی برادری مہاجرین کے لیے کم امداد رکھتی آ رہی ہے ۔

مزید پڑھیں: ’افغانستان سے قیدیوں کی رہائی میں پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا‘

انہوں نے کہا کہ افغانستان جنگ کا شکار ملک رہا ہے ، ہر ملک چاہتا ہے کہ خطے میں امن،استحکام اور خوشحالی ہو، افغان عوام جنگی ماحول میں رہے اور اب امن کے متلاشی ہیں۔

افغان مہاجرین پاکستانی معیشت پر بوجھ بنے رہے ہیں،  ثانیہ نشتر

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ثانیہ نشترکا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہاجرین کو ہر طرح کی سہولیات حاصل ہیں، اس بات سے انکار نہیں کہ افغان مہاجرین پاکستانی معیشت پر بوجھ بنے رہے ہیں، آج بھی ملک کو اندرونی مسائل کا سامنا ہے۔


متعلقہ خبریں