عالمی برادری افغان مہاجرین کیلئے پاکستان کی مدد کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ



اسلام آباد: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہا کہ افغان امن عمل کی کامیابی ناگزیر ہے، افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کرنے پرپاکستانی عوام خراج تحسین کی مستحق ہیں۔
انتونیوگوتریس نے کہا کہ  پاکستان نے اپنی سرحدیں افغان مہاجرین کےلیے کھول دیں وقت آگیا ہےعالمی برادری پاکستان کی حقیقی معنوں میں مدد کرے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس، وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمودقریشی اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) فلپس گرانڈی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہاجرین کی واپسی تک سرحد پار دہشتگردی روکنا مشکل، وزیراعظم عمران خان

انتونیوگوتریس نے اقوام متحدہ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر تنازع کا حل بات چیت سے چاہتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کےلیے عالمی برادری کی امداد بہت کم  رہی۔ افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کےلیے اقوام متحدہ کی معاونت درکار ہے۔

پاکستان اورافغانستان کا ایک دوسرے پرانحصار ہے لہذا پائیدار امن کے لیےایک دوسرے کا ہاتھ بٹانا ہوگا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ افغان امن عمل کونقصان پہنچانےوالےموجود ہیں، ہمیں دشمنوں کے ناپاک عزائم مشترکہ طور پر ناکام بنانا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں امن عمل کیلئے پاکستان سمیت دیگر ممالک کا اہم کردار ہے، خلیل زاد

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت اور پرامن مرحلہ وار واپسی چاہتا ہے۔ زلمےخلیل زاد کی بات سن کر اطمینان ہوا کہ امریکہ ماضی کی غلطی نہیں دہرائےگا۔ پاکستان چاہتا ہے افغان امن عمل کامیاب ہو۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) فلپس گرانڈی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی میزبانی کےلیے پاکستان کا اہم کردار ہے اور اب افغان مہاجرین کی مدد کےلیے پہلے سے بڑھ کرمعاونت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں افغان عوام کو امید اور اعتماد دینا ہے۔

افغان مہاجرین سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس اسلام آباد میں ہو رہی ہے جس میں تقریبا 20ممالک کے اعلیٰ حکام شریک ہیں۔


متعلقہ خبریں