جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان


جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کو پروٹیز کی کپتانی سونپی جائے گی۔ فوٹوشیئرنگ کی ایپلیکشن انسٹاگرام سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہےکہ کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ میری زندگی کے مشکل ترین فیصلوں میں سے ایک تھا۔ مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی سیریز، جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان منسوخ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا وہ جنوبی افریقہ کی نئی قیادت کے ساتھ مل کر ٹیم کی ازسر نو تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ کوئنٹن ڈی کاک، اپنی ٹیم اور کوچ مارک باؤچر کے ساتھ مل کر ٹیم کو نئے انداز میں تشکیل اور دوبارہ منظم کرنے میں کردار ادا کروں گا۔ فاف ڈوپلسی نے بتایا کہ 2019 کے عالمی کپ کے بعد بڑے کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کی تبدیلی کے بعد کپتانی رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ اہم تھا کہ نئی ٹیم عالمی میدان میں اپنے قدم جما کر آگے بڑھتی جائے اور اس دوران ٹیم میں نئے لیڈرز کا بھی تعین کر سکوں۔


متعلقہ خبریں