ذخیرہ اندوزی کے خلاف انتظامی اقدامات کو مزید موثر کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف انتظامی اقدامات کو مزید تیز اور موثر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں گندم ، پیاز ، ٹماٹر اور دیگر اشیا کی مشرقی و مغربی سرحدوں کے ذریعے اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

جلاس میں  بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور ممکنہ حد تک کمی لانے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومتیں فوری طور پر گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی طلب و رسد کو پورا کرنے اور سرکاری طور پر گندم کی خرید کے اس سال کے اہداف کو دوگنا کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: مہنگائی کے خلاف بڑا اقدام، 15 ارب روپے کا ریلیف پیکج لانے کا فیصلہ

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ تھرڈ پارٹی ایویلیوئیشن کے ذریعے چینی کی قیمت کا تعین کرے گا۔ سرکاری سطح پر چینی کا مناسب ریٹ مقرر کرنے میں مدد ملے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں گھی کی قیمتوں میں ہونے والے ردبدل کے پیش نظر کامرس ڈویژن کو ہدایت کی گئی کہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک طریقہ کار طے کیا جائے۔ گھی کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جا سکے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بنیادی اشیائے ضروریہ پر عائد ہونے والے ٹیکس میں کمی لانے کا معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔

اجلاس سے کظاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو ریلیف کرنے کے حوالے سے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے حکومت کی تمام تر توجہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستانی عوام کو مہنگائی کم ہونے کی نوید سنا دی

عمران خان نے کہا کہ بنیادی اشیائے ضروریہ مناسب قیمت پر میسر آئیں اور ایسے طبقوں پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جا سکے۔ گندم چینی و دیگر اشیا ضروریہ کے اسٹاک کا حقیقی ڈیٹا اور طلب و رسد کے حوالے سے درست تخمینوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بنیادی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پیشگی انتظامات کیے جا ئیں۔ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی او ر روک تھام پر خصوصی توجہ دی جائے۔

اجلاس میں صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی کہ گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے تجاویز پر فوری طور پر غور کیا جائے تاکہ اس کا باقاعدہ اعلان کیا جا سکے۔


متعلقہ خبریں