جورو کا غلام کھڑوس شوہر سے بہتر ہے، یاسر حسین

شادی کے بعد یاسر حسین کا دنیا سے پوشیدہ روپ سامنے آگیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین کا ماننا ہے کہ جورو کا غلام ہونا کھڑوس شوہر ہونے سے بہتر ہے۔

مزاحیہ اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والے یاسر حسین جو کہ گزشتہ برس دسمبر میں ساتھی اداکارہ اقرا عزیز کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے اکثر کچھ نہ کچھ ایسا کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔

تفصیل پڑھیں: اقرا عزیز اور یاسر حسین کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اس بار بھی یاسر نے ایک ایسی پوسٹ دی ہے جس پر کچھ لوگ تو انہیں سراہ رہے ہیں مگر کچھ انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

یاسر حسین نے اقرا عزیز کے ساتھ ایک تصویر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر شیئر کی اور اس کے ساتھ تحریر کیا کہ ’آپ کی بیوی خوش ہونی چاہیے باقی سب جائیں۔۔۔۔۔۔۔ جی ہاں بھاڑ میں‘۔

اس کیپشن کے ساتھ انہوں نے پیش ٹیگ بھی دیا جس پر خاص طور پر تنقید کی جارہی ہے۔

یاسر نے لکھا کہ جورو کا غلام ہونا کھڑوس شوہر ہونے سے بہتر ہے۔

انسٹاگرام صارفین اس قسم کی زبان کے استعمال پر یاسر حسین پر تنقید کر رہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ آپ کو بدتمیزی کے علاوہ کچھ کرنا نہیں آتا۔

تفصیل پڑھیں: شادی کے بعد پہلا ویلنٹائن ڈے، یاسر حسین کا اقرا عزیز کیلیے خاص تحفہ

دوسری جانب ان کے مداحوں نے یاسر کے خیالات کی تائید کرتے ہوئے لکھا کہ کاش تمام شوہر آپ کی طرح ہی سوچیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ شوہر ہو تو آپ جیسا، جسے صرف بیوی کی خوشی کی پرواہ ہے اور کسی کی نہیں۔

انسٹاگرام پر ہی شیئر کی گئی ایک اور پوسٹ میں یاسر نے اپنی اہلیہ اقرا عزیز کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ’اپنی مرحومہ ساس کی ساڑھی پہن کر آپ نے میرا دل جیت لیا، میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

apni marhooma saas ki Sari ? pehen k aap ne mera dil jeet lia @iiqraaziz love you ? #iqraazizhussain #weddingdinner @shaffer.store pc @momal15

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131) on


متعلقہ خبریں