کوئٹہ میں دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، 15 زخمی

کوئٹہ میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی

فوٹو: ہم نیوز


کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے سے 7 افراد جاں بحق 15 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکہ کوئٹہ پریس کلب کے قریب شارع اقبال پر ہوا ہے جس سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ کے مطابق خودکش حملہ آور نے شارع اقبال سے عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی جسے پولیس نے روکا تو حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دھماکے سے ہونے والے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے وقت پریس کلب کے باہر احتجاج ہو رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں گندم بحران پر حکومت کا جواب غیر سنجیدہ ہے، شیری رحمان

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ پریس کلب کے باہر دھماکہ افسوسناک ہے۔ قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں