پاکستان امن و استحکام کے لیے پر عزم ہے، آرمی چیف

پاکستان امن و استحکام کے لیے پر عزم ہے، آرمی چیف

فوٹو: آئی ایس پی آر


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن و استحکام کے لیے پر عزم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی اور خطے میں سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران افغان پناہ گزین، افغان مفاہمتی عمل اور مسئلہ کشمیر پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے تاہم پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں قابل تحسین کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں کوئٹہ میں دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، 15 زخمی

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی میں پاکستان کی کامیابیاں غیر معمولی ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو کشمیر میں آزادانہ کام کا موقع دینے پر بھی پاکستان کے مشکور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں طبقاتی لڑائی ختم کر کے برداشت کرنے والا جمہوری نظام لانا ہے، قمر زمان کائرہ

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہو چکی ہے اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں گراں قدر ہیں۔


متعلقہ خبریں