کراچی: پراسرار زہریلی گیس کا دوبارہ اخراج، مریض اسپتال پہنچنا شروع

کراچی: پراسرار زہریلی گیس کا دوبارہ اخراج، مریض اسپتال پہنچنا شروع

کراچی: شہرقائد کے علاقے کیماڑی میں ایک مرتبہ پھر زہریلی گیس پھیلنے سے مریضوں کے اسپتالوں میں پہنچنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اب تک  کے درجن سے زائد افراد کو مختلف اسپتالوں میں پہنچایا گیا ہے۔ اسپتال پہنچنے والے افراد سانس لینے میں دشواری کی شکایت کررہے ہیں۔

کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے سے 5 افراد جاں بحق، 70 سے زائد متاثر

ہم نیوز کے مطابق پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ کیماڑی کے رہائشی افراد زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ سماجی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ زہریلی گیس سے متاثر ہو کر ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ہے جب کہ 15 سے زائد مریضوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

حکومت سندھ کے ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فوری طور پراہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں چیف سیکرٹری، کمشنرکراچی اور صوبائی سیکرٹری صحت سمیت دیگر متعلقہ حکام شرکت کررہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پراسرار طور پر پھیلنے والی زہریلی گیس سے متاثر ہو کرسات افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ اسپتالوں میں 150 سے زائد زیرعلاج ہیں۔ پانچ افراد نے گزشتہ روز داعی اجل کو لبیک کہا تھا جب کہ دو نے آج جان کی بازی ہاری ہے۔

زہریلی گیس سے متاثرہ مریضوں کی ضیا الدین اسپتال آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جب کہ علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپتال کے باہر موجود مشتعل افراد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں پر تشدد کیا ہے اورساتھ ہی کیمرے توڑنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔

ضیا الدین اسپتال کیماڑی پر رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ علاقہ پولیس بھی افسران بالا کے ہمراہ حقائق سے آگاہی کے لیے اسپتال پہنچ چکی ہے۔

کراچی: پر اسرار گیس سے6 افراد ہلاک، 100متاثر

ڈپٹی کمشنر غربی فیاض عالم سولنگی کے مطابق جناح اسپتال ،سول اسپتال اورکتیانہ میمن اسپتال میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور تمام عملے کو فوری طور پر اسپتال پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں