کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1874 تک پہنچ گئی

فائل فوٹو


بیجنگ: چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے جان لیوا کورونا وائرس سے گزشتہ روز مزید 98 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی کل تعداد 1874 ہو گئی ہے۔

ورلڈ ومیٹر کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک 73 ہزار336 افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 11 ہزار 795 افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

تفصیل پڑھیں: اسلام آباد: بیجنگ سے آنے والی فلائٹ میں کورونا وائرس کا مشتبہ مریض سامنے آگیا

اس مضر بیماری سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہزار 837 ہے جبکہ دنیا بھر کے 29 ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ان ممالک میں چین، جاپان، سنگاپور، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، آسٹریلیا، امریکہ، ملائشیاء، جرمنی، تائیوان، ماکاؤ، ویتنام، فرانس، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، فلپائن، بھارت، برطانیہ، روس، اٹلی، نیپال، کمبوڈیا، سری لنکا، فن لینڈ، سویڈن، بیلجیئم اور اسپین شامل ہیں۔

چین کے کم سے کم 10 صوبوں میں تمام سرکاری اور غیرسرکاری سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے اور لوگ اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ تمام تعلیمی ادارے، دفاتر اور فیکٹریاں بند ہیں۔ فرانس، امریکہ، برطانیہ، مصر، کینیا، روانڈا اور روس نے چین کیلئے اپنی پروازیں بند کر رکھی ہیں۔

دوسری جانب چین کے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں بنائی گئی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے مسئلے سے نمٹنا ہو گا اور اس پر ’مستقل طور پر پابندی عائد کرنا‘ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں پنجاب حکومت کا 2020 میں ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

خدشہ ہے کہ صوبہ ہوبے کے شہر ووہان میں جانوروں کی مارکیٹ سے اس وائرس کی ابتدا ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں