تھکاوٹ کا سبب بننے والی پانچ عادتیں


اسلام آباد: سات یا آٹھ گھنٹوں کی اچھی نیند کرنے کے باوجود اگر آپ اگلے دن تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں تو آپ یہ ایک پریشان کن امر ہے۔

آپ کا دن بھر ہشاش بشاش رہنے کا دارومدار آپ کی روزمرہ کے کام کرنی کی روٹین اور عادات پر منحصر ہوتا ہے۔

نیند کی کمی تھکاوٹ کی ایک بڑی وجہ ہے تاہم آج کے جدید دور میں ٹیکنالوجی بھی اس مسئلے کا بڑا سبب بن چکی ہے۔

اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس، لیپ ٹاپس، ٹیلی وژنز، اور ویڈیو گیمز نے ہماری نیند پر انتہائی برا اثر ڈالا ہے، آج کل کے لوگ اپنے بستر پر جا کر موبائل فونز کا استعمال لازمی سمجھتے ہیں جو کہ نقصان دہ ہے۔

آپ کی غذا ، فٹنس، اور کام کی عادات کے ساتھ  ٹیکنالوجی آپ کو سست کرتی ہے۔ اگر آپ کو روزانہ کام کے دوران  نیند آرہی ہے تو آپ یہ دیکھیں کہ کہیں ان پانچ عادات کو تو نہیں اپنا رہے جس کی وجہ سے آپ تھکاوٹ بھی محسوس کرتے ہیں۔

کمپیوٹر کا سارا دن استعمال

سارا دن دفتر میں بغیر وقفے کے کمپیوٹر کے آگے بیٹھے رہنا تھکاوٹ کا سبب بن سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق “زیادہ تر لوگ 90 منٹ تک اپنی توجہ کام پر مرکوز رکھ سکتے ہیں جس کے بعد انہیں وقفے کی ضرورت ہوتی ہے، جسم میں توانائی کی کمی کو روکنے کے لیے دن میں کم از کم 20 منٹ تک ضرور چہل قدمی کریں۔

کم پانی پینا

روز مرہ کے امور سرانجام دیتے وقت انسان جسم میں توانائی قائم رکھنے کے لیے سب سے اہم ضرورت پانی کا استعمال بھول جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:ورزش کے بغیر وزن کم کرنے کے حیرت انگیز طریقے

ماہرین کے مطابق دن بھر پانی یا مشروبات کم استعمال کرنے کے سبب انسان دن بھر تھکاوٹ محسوس کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دن بھر میں کم از کم آٹھ سے دس گلاس پانی پینا سستی اور کاہلی کو دور بھگاتا ہے۔

ناشتہ نہ کرنا

مشاہدے سے معلوم ہوا ہے کہ جلد کام پر پہنچنے کے غرض سے لوگ ناشتہ کرنا چھوڑ دیتے ہیں جو کہ ایک نقصان دہ امر ہے۔

ماہرین کے مطابق رات کی نیند کے دوران صرف کی گئی توانائی کو بحال کرنے کے لئے پروٹین سے بھرپور ناشتہ انتہائی ضروری ہے۔

سونے سے قبل موبائل یا لیپ ٹاپ کا استعمال 

ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ سونے سے دو یا تین گھنٹے قبل لیپ ٹاپ اور موبائل کا استعمال ترک کر دیں۔

سونے سے قبل بستر میں موبائل کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دیا گیا ہے۔

وزرش نہ کرنا

متعدد تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ ورزش کرنا انسان کو لمبی اور پرسکون نیند حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے تاہم وزرش کو ترک کر دینا آپ کو روز مرہ کے کام کے دوران تھکاوٹ محسوس کرنے کا بھی سبب بنتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں