مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

ملک ٹوٹ رہا ہو تو لڑائی کا جواز نہیں بنتا، انتونیو گوتریس

فائل فوٹو


لاہور: اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اچھی رپورٹس نہیں مل رہیں، کسی ریاست کو حق نہیں کہ عوام کو قید میں رکھے، دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کے لیے بہتر کارکردگی کی ضرورت ہے۔

انتونیوگوتریس نے اقوام متحدہ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر تنازع کا حل بات چیت سے چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی برادری افغان مہاجرین کیلئے پاکستان کی مدد کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین  دنیا کے ہر ملک پر لاگوہوتے ہیں۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ میں نوجوانوں کا اہم کردار ہوتا ہے، وہ دنیا میں مثبت انقلاب لاتے ہیں۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا ہم  نے ماحولیاتی تبدیلی، ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال اور گلوبلائزیشن پر توجہ نہیں دی، ان پر توجہ کی ضرورت ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا دہشت گرد انٹر نیٹ کااستعمال  کرتے ہیں  اور اس پر ہمیں قابو پانا ہوگا۔ دہشت گردی دنیا میں ایک ناسور ہے  جس سے نمٹنے کے لیے بہتر حکمت عملیاں اپنانی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مہاجرین کی واپسی تک سرحد پار دہشتگردی روکنا مشکل، وزیراعظم عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے پاکستانی کردار کی تعریف کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان قیام امن میں تعاون کرنے والوں میں سرفہرست ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل کی کامیابی ناگزیر ہے، افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کرنے پرپاکستانی عوام خراج تحسین کی مستحق ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ مقبوضہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے ۔ ہم انسان کوریاست میں  قید رکھنے کے اقدامات کے خلاف ہیں۔ انتونیو گوتریس نے کہا مستقبل اب نوجوان کا ہے، ہماری خواہش ہے نوجوان آگے آئیں اور معاشرے میں اپنا کردار ادا کریں۔


متعلقہ خبریں