سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی کرتار پور آمد



لاہور: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کرتار پورپہنچ گئے ہیں جہاں وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے ان کا استقبال کیا ہے۔

سیکریٹری جنرل نے کرتار راہداری  منصوبے کا دورہ کیا اور انہیں اس حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ دربار کرتارپور سکھ برادری کے لیے انتہائی مقدس حیثیت کا حامل ہے۔

انہیں بتایا گیا ہے کہ راہداری کا مقصد سکھ برادری کو ان کے مقدس مقام تک با آسانی رسائی دینا ہے، پاکستان میں سکھوں سمیت تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔

 


متعلقہ خبریں