کوئٹہ: خودکش دھماکے کا مقدمہ درج

کوئٹہ خود کش دھماکے کا مقدمہ درجہ

فائل فوٹو


کوئٹہ: بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں کل شام ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ نامعلوم افارد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

پیر کی شام کو ہونے والےخود کش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے ایس ایچ او سول لائن کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا ہے۔

کوئتہ میں عدالت روڈ پر پیر کی شام اس وقت ایک زوردار دھماکہ ہوا جب کوئٹہ پرس کلب کے بایر ایک مظاہری ہورہا تھا۔  دھماکہ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد جان بحق اور 25 زخمی ہوے ہیں۔ دھماکہ کی جگہ سے شواہد اکٹھی کرنے کے لیے کرائم سین کو محفوظ کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، 15 زخمی

ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھماکہ خودکش حملہ آور نے کیا ہے۔ حملہ آور بارود کو شارع اقبال سے عدالت روڈ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ وہاں موجود پولیس نے روکنے کی کوشش کی توحملہ اوور نے خود کو اڑادیا۔

دوسری جانب دھماکہ میں شہد ہونے والے پولیس اہکاروں عبدالرسول اور محمد زمان کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی آئی جی سمیت دیگر پولیس افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ باقی افراد کی تدفین ان کے آبائی قبرستان میں کی گئی۔

خودکش حملے پربلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کی جانب سے سے واقعہ کے خلاف کوئٹہ میں آج شٹرڈاون ہڑتال بھی کی گئی۔ اس موقع پر تمام دکانیں اور کاروباری مراکزبند رہے۔

سول اسپتال کوئٹہ کے ترجمان وسیم بیگ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے پچیس میں سے 9 زخمیوں کو علاج معالجے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ چار مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


متعلقہ خبریں